سری نگر،11 جون ؛جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا۔
کشمیر زون پولیس نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں کالعدم جنگجو تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔









