کشی نگر:14جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے تریا سجان علاقے سے پولیس نے آج گاڑی سوار دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 85پیٹی شراب برآمد کی ہے جس کی قیمت لاکھوں روپئے میں بتائی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ تریاسجان علاقے سے پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر سلیم گڑھ ٹول پلازہ کے نزدیک چیکنگ کے دوران پک اپ گاڑی سوار دو اسمگلروں گوپال گنج بہار باشندہ سندیپ اور راکیش کمار کو گرفتار کرلیا۔
ان کے قبضے اور نشاندہی پر 85پیٹی شراب برآمد کی ہے۔