منگاف: کویت میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے، یہ عمارت کارکنوں کی رہائش کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔
وزارت صحت نے کہا کہ ضلع جنوبی منگاف میں صبح سویرے لگنے والی آگ سے کم ازکم 41 افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔
حکام کے مطابق یہ علاقہ غیر ملکی مزدوروں سے آباد ہے ، لیکن ہلاک ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات نہیں ملی۔
نائب وزیراعظم شیخ فہد الیوسف الصباح نے موقع پر پہنچ کر عمارت کے مالک کی گرفتاری کا حکم دیا۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان سے گئے وہاں کچھ افراد بھی اس آگ کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں پندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کوئیت میں سفارت خانہ کو ہدایات دی ہیں۔