کویت سٹی، 4 فروری (یواین آئی) کویت کی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر دو ہفتوں کے لئے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کنا نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ پابندی اتوار سے لاگو ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت نے ادویات اور گروسری اسٹورز کے علاوہ صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ کویت نے عوامی تقریبات ، فٹنس سینٹرز اور سیلون کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پروگراموں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔