لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تحقیق، انسانی وسائل کی ترقی اور کسانوں کے ذریعہ تیار زراعتی و دیگر مصنوعات نیز صنعتکاروں کے ذریعہ فوڈپروسیسنگ کے تحت تیار مصنوعات کے معائنہ و تجزیہ وغیرہ کے کاموں کے لئے آر فرینک لیب کا قیام کیا گیا ہے ۔
ریاست کے چیف سکریٹری راہل بھٹناگر نے بتایا کہ آر فرینک لیب اس شعبے میں کام کرنے اور رہنمائی کے لئے سنٹر آف ایکسلینس کے طور پر سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس لیب میں حساس آلات نصب ہیں جن سے مصنوعات کی نیوٹریشنل ویلیو اور پانی کی مکمل جانچ ، متوازن غذا کی تحقیقات قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انسانی وسائل کی ترقی ،خاص طور پر فوڈ پروسیسنگ، فوڈ سیفٹی کوالٹی مینجمنٹ کے میدان میں روزگار پر مرکوز تربیت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ علاقائی غذائی تحقیاتی و تجزیاتی مرکز میں دستیاب سہولیات کا فائدہ اٹھائیں۔