نئی دہلی ، 14 جولائی ؛ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا کے علاج کیلئے ویکسین کی کمی کے حوالہ سے بدھ کے روز سرکار پر پھر حملہ کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس جملے تو بہت ہیں لیکن ویکسین نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’جملے ہیں ویکسین نہیں‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک روزنامہ میں شائع ہونے والی ایک خبر بھی پوسٹ کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے ویکسینیشن متاثر۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک دن میں صرف 38 ہزار ویکسین دی گئی۔