لکھنؤ:18جنوری(یواین آئی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے منگل کو لکھیم پور تشدد معاملے کے کلیدی ملزم مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا’ٹینی‘ کے بیٹےآشرا مشرا کی ضمانت عرضی پر سماعت پوری کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجیو سنگھ کی واحد بنچ کے سامنے ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ونود کمار شاہی نے ملزم کی ضمانت عرضی کی مخالفت کی۔
وہیں ملزم کے وکیل جی ڈی چترویدی نے عدالت کے سامنے اپنی دلیلیں پیش کرتےہوئے کہا کہ آشیش مشرا اس کار کو نہیں چلا رہے تھے جس نے کسانوں کو روندا تھا۔