نئی دہلی ، 28 جون (یو این آئی) دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب گورجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔
خصوصی سیل کے ایک افسر نے آج بتایا کہ گورجوت سنگھ کو پنجاب کے امرتسر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر پرچم لہرانے کے الزام میں وہ مفرور تھا۔ گرجوت کی گرفتاری پر دہلی پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اسی سال 26 جنوری کو کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریکٹر ریلی نکالی تھی۔ اس دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا اوراس کیس میں گورجوت سنگھ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔