للت پور: اترپردیش کے للت پور کے پولیس تھانہ علاقہ میں منگل کو ایک نوجوان کی لاش اس کے کھیت میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ پالی کے تحت گاؤں بھوتا کے رہنے والے بیس سالہ انکت ولد جگبھان لودھی کی لاش اس کے کھیت میں جامن کے درخت پر رسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
متوفی اپنے کھیت میں مونگ کی کاشت کی نگرانی کرتا تھا۔