پٹنہ:قومی جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے اترپردیش سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں ہوئے ہنگامے [؟][؟]کے درمیان آج امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور ان کے بیٹے کے درمیان صلح ہو جائے گی۔
مسٹر یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ مسٹر یادو اور ان کے وزیر اعلی بیٹے اکھلیش یادو سے انہوں نے دو بار فون پر بات کی ہے ۔ ایس پی کے سربراہ مسٹر یادو اور وزیر اعلی اکھلیش سے ہوئی ان کی بات چیت میں مثبت اشارے ملے ہیں۔
آر جے ڈی کے سربراہ نے کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی میں پھوٹ کا فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نہ ملے ، اس کے لئے ایس پی کے سربراہ اور ان کے بیٹے کو مضبوطی کے ساتھ رہنا ضروری ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی میں صلح ہو جائے گی اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
باخبر ذرائع کے مطابق راشٹریہ جنتا دل کے صدر جناب یادو نے کل رات سے لے کر اب تک دو بار ایس پی سربراہ اور ان کے وزیر اعلی بیٹے سے طویل بات چیت کی ہے ۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنا اپنا موقف رکھا۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ آر جے ڈی کے صدر کی پہل کے بعد کچھ مثبت پیغام ملے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ وقت قبل بھی ایس پی میں تنازعہ ہوا تھا جس میں ایس پی سربراہ اور وزیر اعلی کے درمیان تعلقات بگڑے تھے ۔ اس وقت بھی آر جے ڈی کے صدر جناب یادو نے صلح کی کوشش کی تھی۔ آر جے ڈی کے صدر ایس پی کے سربراہ کے رشتہ دار بھی ہیں۔ آر جے ڈی صدر کی ایک بیٹی کی شادی ملائم سنگھ کے خاندان میں ہوئی ہے ۔