رانچی 09 اکتوبر ( یواین آئی ) مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سز ا کاٹ رہے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو کو چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد بھی فی الحال جیل سے باہر نہیں آپانے سے بہار اسمبلی انتخاب میں اپنے لیڈر کی موجودگی کی راہ دیکھ رہے آرجے ڈی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جسٹس اپریش کمار کی عدالت نے آر جے ڈی صدر مسٹر یادو کی جانب سے چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں دائر کی گئی ضمانت کی عرضی پر جمعہ کو سماعت کے بعد انہیں ضمانت دے دی گئی ۔ ساتھ ہی عدالت نے مسٹر یادو کو زیریں عدالت میں دولاکھ روپے جمع کرنے اور رانچی کے راجندر انسٹی چیوٹی آف میڈیکل سائنس ( ریمس ) کو 06 نومبر تک مسٹر یادو کی میڈیکل رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
مسٹر یادو کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں مسٹر لالو یادو نے آدھی سزا پوری کرلی ہے ۔ اس بنیاد پر انہیں ضمانت دی جائے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد اس معاملے میں مسٹر یادو کی ضمانت عرضی منظور کرلی ۔ لیکن ، دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سماعت پوری نہیں ہونے تک جیل سے باہر نہیں آپائیںگے۔
جاری۔۔ یواین آئی۔۔ قمر۔۔۔
C