نئی دہلی،15مارچ؛سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے کے چارہ گھپلے سے متعلق تین معاملوں میں بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی سہ رکنی بینچ نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ کی عرضی پر جانچ ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔
مسٹر یادو نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ذریعہ گزشتہ 10 جنوری کو ضمانت عرضی خارج کئے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے۔
آر جے ڈی کے سربراہ اس وقت رانچی کی برسا منڈا سینٹرل جیل میں بند ہیں۔