لکھنؤ: لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی نے بدھ کو گومتی نگر کے وستار میںسیکٹر 7 میںمہم چلاکر شہید پتھ سے متصل تقریباً 35 ہزار اسکوائرمیٹر زمین جس کی بازار قیمت تقریباً 200 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ہے۔ اس سے ناجائز قبضے ہٹائے گئے۔
ایل ڈی اے نےاس زمین کو سال 01-2000 میں اسکوائر کی تھی جس پر گزشتہ کچھ برسوں سے کچھ لوگوںنے ناجائز قبضہ کررکھا تھا۔
ایل ڈی اے نائب صدر ڈاکٹر اندرمنی ترپاٹھی کےحکم پر بدھ کومحکمہ انجینئر نگ کی مشترکہ ٹیم نے ناجائز قبضوں پر بلڈوزر چلایا۔ اس دوران باؤنڈری وال، گارڈ روم سمیت دیگر ناجائز تعمیرات منہدم کی گئیں اور موقع پر ایل ڈی اے سے متعلق بورڈ لگایا گیا۔
ایل ڈی اے نائب صدر اندرمنی ترپاٹھی نے بتایاکہ سال 01-2000 میں امرشہید پتھ گومتی نگر وستار اسکیم کےتحت گرام اردونامو کی زمین حاصل کی تھی۔ اس میں پولیس ہیڈکوارٹر ، شہید پتھ کے پاس این ڈی آر ایف کو الاٹ زمین اور ادھ بنے بندھے کے نیچے واقع تقریباً 35ہزار اسکوائر میٹر زمین کو کھسرہ نمبر 315 بتاکر انٹلیاار گنائس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر اور دیگر لوگوں نے ناجائز طور سے قبضہ کیا تھا۔
معاملے میں رینو محکمہ اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیم نے جگہ کا سروے کرایا جس میںصاف ہواکہ حزب مخالف نے جس زمین کو خسرہ نمبر 315بتایا ہے وہ خسرہ نمبر 261پی اور 260 پی ، 259 پی، 238پی، 239 پی، 243 پی، 244 پی، 290 پی، 291 پی، 292پی، 295 پی، 296 پی اور 324 پی گرام اردونا مئو کی ہے جوایل ڈی اے کی محصول زمین ہے۔ خسرہ نمبر 315 کا حصہ بندھے اور باقی حصہ گومتی ندی میں شامل ہے۔
جانچ میں صاف ہونے پر ایل ڈی اے نے ناجائز قبضے داروں کو زمین خالی کرنے کانوٹس بھیجا تھا جس پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر مہم چلاکر زمین خالی کرانے کے احکام دیئے گئے تھے۔
بدھ کو ایڈیشنل سکریٹری گیانیندر ورما کی رہنمائی میں نزول افسر اروند ترپاٹھی، زونل افسر ششی بھوشن پاٹھک اور ایگزیکٹیو انجینئر اجیت کمار نے کارروائی کرائی۔ اس دوران ایل ڈی اے کی ٹیم نے جگہ پر بنی باؤنڈری سمیت دیگر تعمیرات کو منہدم کراکر قبضہ خالی کرالیا۔