بیونس آئرس، 31 مئی (یو این آئی/ اسپوتنک) برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہو گئی ہے جب کہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
برازیل کے نیوز پورٹل جی ون نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ 26 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جب کہ تقریباً 5000 لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔
مقامی میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 84 تھی ۔ پرنامبوکو کی 14 میونسپلٹیوں نے ریاست کی دارالحکومت ریسیف سمیت ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔