غاصب اسرائیلی فوج کی فضائی اور زمینی جارحیت اورحملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
سحر نیوزکے مطابق المیادین کی رپورٹ کے مطابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی ٹینک شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک پہنچ گئے ہیں جبکہ شام پر قبضہ کرنے والا مسلح گروہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد غاصب صہیونی فورسز شام میں داخل ہوکر دارالحکومت کے نزدیک پہنچ گئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حینہ گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ خان الشیخ کے قریب پہنچ چکی ہیں ۔ اسرائیلی ٹینک قطنا شہر سے 3 کلومیٹر اور دمشق سے 20 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دمشق کے نواحی علاقوں جیسے عرنہ، بقعسم، الریمہ، حینہ، قلعه جندل، الحسینیہ اور جیاتا الخشب کو اسرائیلی فوج نےاپنے قبضے لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی ان علاقوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی جارحیت اورحملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کے باوجود شام پر مسلط مسلح گروہ نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔