پنجی، 18 مارچ ؛ گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ پیر کی شام کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔
مرکزی حکومت نے سابق وزیر دفاع اور چار مرتبہ گوا کے وزیر اعلی رہے مسٹر پاریکر کے انتقال پر آج قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران سرکاری دفاتر میں قومی پرچم آدھا جھکا رهےگا۔گوا میں سات دن تک قومی سوگ رہے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر پاریکر کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے دس بجے تک یہاں پارٹی دفتر میں رکھا جائے گا۔اس کے بعد اسے’کلا اکیڈمی‘ لے جایا جائے گا جہاں 11 بجے سے شام چار بجے تک عام شہری اپنے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کر سکیں گے۔
مسٹر پاریکر کے جسد خاکی کو چار بجے ميرامر لے جایا جائے گا جہاں سے ان کا آخری سفر شروع ہوگا۔ شام پا نچ بجے ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر پاریکر کی آخری رسومات میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ آج صبح 10 بجے مرکزی کابینہ کی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے۔