اب تک آپ نے بارود سے بنےپٹاخوں یا پھر گرین پٹاخوں کے بارے میں ہی سنا ہوگا لیکن اب سائنس نے چونکانے والی کھوج کر لی ہے۔ سائنسدان کا دعوی ہے کہ اب گؤ موتر سے بنے پٹاخے بازار میں ملیں گے۔
یہ پٹاخے گرین پٹاخوں کے مقابلے 50 فیصد سستے ہوں گے، ساتھ ہی بالکل آلودگی نہیں کریں گے۔ ان کو چلانے پر خوشبو آئے گی۔ انڈین انسٹی ٹیوں آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ( آئی آئی ایس آئی آر) کے سائندانوں نے موہالی میں ایسے پٹاخوں کی تعمیر کر لی ہے۔
پہلے اسی ٹیم نے بنائے تھے گرین پٹاخے: آئی آئی ایس آئی آر کے سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے گزشتہ سال گرین پٹاخوں کی تعمیر کی تھی جو دھواں نہیں پھیلاتے تھے ساتھ ہی ان کے چلنے پر خوشبو آتی تھی لیکن وہ پلاسٹک کی بوتلوں میں تھے۔ ادارہ کے کیمیا سائنسداں پروفیسر سمرتھ گھوش کے مطابق گؤموتر سے بنے پٹاخے بھی گرین پٹاخوں کی طرح ہی ہوں گے لیکن یہ 50 فیصد سستے ہوں گے۔ انسٹی ٹیوٹ ان کی تعمیر بڑی سطح پر کرنےکے بارے میں غور کر رہا ہے۔