نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ آسانی سے دستیاب کرانے کے لئے جمعرات کو دہلی میں پلازمہ بینک شروع کیا گیا۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج اس کی شروعات کرتے ہوئے اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے آگے آنے اور پلازمہ کا عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین متعارف نہیں کروائی جاتی، پلازمہ تھراپی وائرس کے علاج میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا،”یہ ملک کا پہلا پلازمہ بینک ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد 1031 نمبر پر کال کرکے اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ 8800007722 پر بھی خواہش مند افراد اپنا اندراج کروا سکتا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ صرف وہی شخص پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے جسے کورونا ہوا ہو اور وہ اس سے صحت مند ہوچکا ہو۔ عطیہ دینے کے خواہشمند شخص کورونا سے کم سے کم 14 دن پہلے ٹھیک ہو جانا چاہئے اور اس کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔