مودی حکومت میں مختلف قلمدانوں کی ذمہ داری سنبھال چکے کرن رجیجو سے وزارت قانون کا قلمدان چھین لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وزارت کی ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کو سونپی گئی ہے
نئی دہلی: مودی حکومت میں مختلف قلمدانوں کی ذمہ داری سنبھال چکے کرن رجیجو سے وزارت قانون کا قلمدان چھین لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وزارت کی ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کو سونپی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر دروپدی مرمو نے کابینہ میں ردوبدل کو منظوری دی ہے۔ کرن رجیجو کو وزارت قانون کی جگہ ارتھ سائنسز کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ ارجن میگھوال کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ قانون اور انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر آزادانہ چارج سونپا گیا ہے۔
رجیجو اروناچل مغربی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ رجیجو نے 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ مودی حکومت کے دوسرے دور میں یعنی 2019 میں انہیں وزیر کھیل (آزادانہ چارج) مقرر کیا گیا۔ جولائی 2021 میں کابینہ میں توسیع کے دوران انہیں وزیر قانون بنایا گیا۔ انہیں یہ ذمہ داری روی شنکر پرساد کی جگہ دی گئی تھی۔
وہیں، ارجن رام میگھوال کی بات کریں تو وہ 2009 سے بیکانیر سے ایم پی ہیں۔ وہ راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر رہ چکے ہیں اور انہیں راجستھان میں درج فہرست ذات کے چہرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
#BreakingNews : Kiran Rijiju removed from the post of Law Minister…Arjunram Meghwal is the new Law Minister#kiranrijiju #arjunrammeghwal #ministeroflaw #BreakingNews #gujaratfirst pic.twitter.com/h6hCY4Rbg3
— Gujarat First (@GujaratFirst) May 18, 2023
🚨 Govt shuffles cabinet, #ArjunRamMeghwal replaces #KirenRijiju as #Law Minister.
-Arjun Ram Meghwal was min of state for culture
-He was MP from Bikaner
-He was IAS officer of #Rajasthan cadre .
Now Kiran Rijiju in Earth science ministry.#lawminister #अर्जुनराम मेघवाल pic.twitter.com/bXPfUgPaIf
— Saurav || The UPSC Show🎙️ (@theupscshow) May 18, 2023