ممبئی، 11 ستمبر (یو این آئی) انسداد منشیات اسکواڈ کی ایک خصوصی عدالت نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار بالی ووڈ اداکارہ اور سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
آپ کو بتا دیں کہ الی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں ڈرگس کو لے کر گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کو ممبئی کی ایک عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔ اس سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) نے ڈرگس کا لین دین کرنے اور استعمال کرنے کو لے کر اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔
منگل کے روز ، مجسٹریٹ عدالت نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد ریا نے دوسری بار ضمانت کے لئے کوشش کی ہے۔ بدھ کو یہ عرضی ان کے وکیلستیش مانشندے کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس میں ، 28 سالہ اداکارہ نے بے قصور ہونے کا دعوی کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے اور انہیں اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔