لندن ، 20 دسمبر (یواین آئی) برطانیہ کی حکومت نے کرسمس کے موقع پر جنوب مشرقی انگلینڈ کے بڑے حصے میں کووڈ 19 پابندیوں کی منصوبہ بند نرمی کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ لندن ، کینٹ ، ایسیکس اور بیڈفورڈشائر سمیت متعددعلاقوں میں چار سطح کے نئے قواعد و ضوابط کو نافذ کیا جائے گا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر پابندیوں کے نئے قوانین کو نافذ کیا ہے۔ اس قانون کے تحت لوگوں کو بیرونی لوگوں کے ساتھ گھروں میں جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔
اسکاٹ لینڈ میں کووڈ 19 پابندیوں کو صرف کرسمس کے دن معاف کیا جائے گا۔ وہیں اسکاٹ لینڈ میں باکسنگ ڈے پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ فیسٹیول کے دوران بقیہ برطانیہ میں بھی سفری پابندی ہوگی۔
شمالی آئرلینڈ میں کرسمس کی پابندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جس میں تین کنبوں کو 23 سے 27 دسمبر تک ملاقات کی اجازت ہے۔ ملک 26 دسمبر سے چھ ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے والا ہے۔