لکھنؤ: لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے افسران نے منگل کو ناجائز تعمیرات اور ناجائز پلاٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عالم باغ اور پارا میں چارناجائز تعمیرات سیل کرائیں۔
منگل کو تبدیلی زون 2 اور تبدیلی زون 3 کی ٹیم نے مہم چلاکر عالم باغ اور پارا میں کاروباری کامپلیکس ، رو-ہاؤسیز عمارت سمیت چار ناجائز تعمیرات سیل کیں۔
تبدیلی زون 2کی زونل افسر پریہ سنگھ نے بتایاکہ پرسون شکلا اور دیگر کی جانب سے عالم باغ کی ٹیڑھی پلیا میںتقریباً 800 اسکوائر فٹ کے علاقہ کی زمین پر شاپنگ کامپلیکس کی تعمیر کرائی جارہی تھی۔
مجاز عدالت کے حکم پر معاون انجینئر وائی پی سنگھ نے جونیئر انجینئر ناگیندر مشرا اور رتوپال کےساتھ عمارت کو سیل کرایا۔ تبدیلی زون 3 کے زونل افسر دیونش ترویدی نے بتایاکہ اجیت سنگھ اور دیگر کی جانب سے پارا کے ڈاکٹر کھیڑا نے پال پیراڈائز والی روڈ پر سروج ہاسپٹل کے پاس تقریباً تین ہزار اسکوائر فٹ کے علاقہ میں تین رو-ہاؤسیز عمارتوںکی تعمیر کرائی جارہی تھی۔
اس کے علاوہ منا سنگھ اور ان کے بیٹوں کی جانب سے پارا کے جنتا وہار کالونی میں سروج کلینک کے پاس تقریباً 450اسکوائرمیٹر کےعلاقہ کی زمین پر بیسمنٹ اور پہلی منزل پر دکانیں اور کمروں کی تعمیر کرائی جارہی تھی۔
ایل ڈی سے نقشہ منظور کرائے بغیر کی جارہی ناجائز تعمیر کے خلاف مجاز عدالت نے سیلنگ کےا حکام دیئے تھے۔ اس کےعلاوہ سنجے کمار کی جانب سے پارا کے گرام فتح گنج میں کرائی جارہی ناجائز تعمیرات کے سلسلہ میں مجاز عدالت نے دوبارہ سیلنگ کےاحکام دیئے تھے۔
منگل کو معاون انجینئر وائی پی سنگھ کی رہنمائی میں جونیئر انجینئر بھرت پانڈے، بھانو پرکاش ورما اور پرمود پانڈے نے سیلنگ کی کارروائی کرائی۔