قائد انقلاب اسلامی نے عالم ربانی، سالک راہ توحیدی، آیت اللہ حسن زادہ آملی رحمت اللہ علیہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ ذو الفنون اور ابوالفضائل کہلانے والے علامه حسن زاده آملی ہفتے کی شب اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق حضرت آيتاللهالعظمی سيدعلی خامنهای نے مرحوم آیتالله حسنزاده آملی کی نماز جنازہ ادا کی اور ان کے پیکر پر تلاوت کلامالله مجید کے ساتھ ان سے وداع کیا۔
نماز جنازہ میں آیتالله حسنزاده آملی کے بعض رشتہ دار اور اہم افراد شریک تھے۔
حضرت آیتالله حسنزاده آملی ایک مدت بیماری کے بعد دار فانی کو وداع کیا، ان کو ان کے آبائی شہر آمل میں آج سپرد خاک کیا جائے گا۔
رهبر انقلاب نے آیتالله حسنزاده آملی کی وفات پر انکو عصر کا نادر اور مایہ ناز عالم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کی تاریخ میں مثال کم ملتی ہے۔