ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر 4 جون کو تقریبا تین سال کے وقفے کے بعد مرقد امام خمینی (رح) میں حاضر ہو کر عوام سے خطاب کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو 4 جون 2022 کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 4 جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 33 ویں برسی ہے۔ البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا 2 سال تک برسی کے پروگرام کورونا ایس او پیز کے دائرے میں انجام پا رہے تھے، لیکن اس سال برسی کا مرکزی پروگرام امام خمینی (رح) کے مزار پر منعقد ہو گا۔
واضح رہے کہ 4 جون دنیا کے ایک عظیم رہنما اور لیڈر امام خمینی (رح) سے جدائی کا دن ہے جن کے پیش کردہ سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو ظلم و استبداد کے مقابلے میں استقامت اور مظلوموں کی حمایت کا گرانبہا سبق سکھایا اور اسی استقامت و پامردی نے ایرانی قوم کو قومی عزت و وقار کی چوٹی پر پہنچایا ہے۔
امام خمینی (رح) نے اپنی مضبوط ایمانی قوت اور روح کی پاکیزگی سے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسے مضبوط و مستحکم بنایا۔