دنیا بھر کی سب سے معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن مارچ 2020 کے بعد رواں ہفتے تیزی سے اپنی قدر کھوتے ہوئے 15 فیصد تک کم ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن ایشیائی سیشن میں 30 ہزار ڈالر پر مستحکم رہنے کے بعد 5 فیصد تک کم ہوکر 28 ہزار 800 ڈالر کا ہوگیا۔









