نئی دہلی : بہن اور بھائی کے درمیان محبت اور اٹوٹ وابستگی کی علامت والے تہوار رکشا بندھن کے موقع پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے پیر کو اپنے بھائی راہول گاندھی کے ساتھ اپنی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے زندگی میں محبت، سچائی اور صبر سے کام لینا اپنے بھائی سے سیکھا .
جبکہ وہ اپنی شادی سے قبل تک گھر میں بھائی کے ساتھ رہیں ۔ پرینکا نے کہاکہ اُنھیں راہول جیسا بھائی ملنے پر فخر ہے ۔ اُنھوں نے اس موقع پر تمام کو مبارکباد پیش کی ۔