لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی میں جاری گھمسان کو ‘ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے زور دار حملہ بولا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اگر اس میں سچائی ہے ، تو عوام کے وسیع مفاد میں ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کو بیٹے کی محبت ترک کر کے سرگرم سیاست سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔
مایاوتی نے بی ایس پی ہیڈکوارٹر پر سینئر عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ سماج وادی پارٹی کے کنبہ کے درجنوں لوگ کسی نہ کسی طور پر سیاست میں شامل ہیں اور ان سب کے اپنے اپنے مفاد ہیں۔ ایسے میں ایس پی کنبہ کا آپسی گھمسان، اختلاف اور سنگین تنازعات سے متعلق وقتا فوقتا آنے والی خبریں الیکشن کے وقت عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ڈرامے بازی کے طور پر ہوتی ہیں۔
سماجوادی پارٹی میں گھمسان پر مایاوتی نے کیا طنز ، بیٹے کی محبت چھوڑ کر سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں ملائم
انہوں نے کہا کہ پھر بھی اگر اس میں سچائی ہے ، تو ریاست کے عوام کے وسیع مفاد میں ایس پی خاندان کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کو بیٹے کی محبت ترک کر کے سرگرم سیاست سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔