لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے چچا اپنے 3 بیٹوں اور ایک پوتے سمیت شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبے البزوریہ جو حسن نصر اللہ کی جائے پیدائش بھی ہے کے ایک گھر پر بمباری کی جس میں 4 افراد شہید ہوگئے۔









