نئی دہلی، 26 فروری : الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز مغربی بنگال اور آسام سمیت چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں مختلف مراحل پر آسام ، مغربی بنگال ، کیرالہ اور تمل ناڈو اور پڈوچیری میں ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔









