نئی دہلی ، 29 ستمبر ؛ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی رفتار کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی انفیکشن کے 20 ہزار سے کم کیسز درج کئے گئے ۔ دریں اثنا منگل کو ملک میں 54 لاکھ 13 ہزار 332 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 87 کروڑ 66 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18،870 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 351 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا 28،178 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 180 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 9686 کم ہو کر دو لاکھ 82 ہزار 520 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 378 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،47،751 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.83 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.84 ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔
ایکٹو کیسز معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 7802 ایکٹو کیسزکم ہوئے ہیں ،جس سے ان کی تعداد اب 149931 رہ گئی ہے ۔ وہیں 18849 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4478042 ہوگئی ہے ۔
اسی عرصے میں 149 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 24810 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 1029 کم ہوکر 40367 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 60 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138962 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6365277 ہو گئی ہے۔