نئی دہلی ، 3 اپریل ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے جان لیوا وائرس کورونا کی وبا سے اجتماعی طور پر لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ آئندہ اتوار کو 130 کروڑ ملک کے باشندے مل کر موم بتی یا دیا جلا کر کورونا کی تاریکی کو روشنی کی طاقت کا احساس کرائیں ۔
مسٹر مودی نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران آج تیسری مرتبہ ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اتوار پانچ اپریل کو تمام ملک کے باشندے رات نو بجے صرف نو منٹ کا وقت اس مہم کو دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ رات نو بجے اپنے گھروں کی ساری بجلی بند کر کے دروازے کے سامنے یا بالاخانہ میں ایک دیا ، موم بتی، ٹارچ یا موبائل کی فلیش لائٹ جلائیں ۔انهوں نے لوگوں سے کہا کہ اس دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے اور لوگ اپنے گھروں سے باہر گلی محلوں میں جمع نہ ہوں ۔
A video messsage to my fellow Indians. https://t.co/rcS97tTFrH
— Narendra Modi (@narendramodi) April 3, 2020