لکھنؤ، 21 جنوری (یواین آئی) اتر پردیش میں روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ کچھ احتیاطی تدابیر کی وجہ سے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو روکا جاسکتا ہے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ روڈ ٹریفک کے لئے بنائے گئے قوانین پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف ہم اپنی جان کی حفاظت کرسکتے ہیں بلکہ اپنے اہل خانہ کی خوشی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
روزانہ بڑی تعداد میں لوگ سڑک حادثوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔