ممبئی، موسلادھار بارش کی وجہ سے قریبی شہروں سمیت ممبئی میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ بارش سے ممبئی کی لائف لائن لوکل ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں اور لوکل ٹرینیں 10 سے 15 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس دوران ممبئی سے متصل سنگاؤں اسٹیشن پر لوکل ٹرین کا انجن خراب ہوگیا، جس کی وجہ سے کلیان سے کسارا کے درمیان سینٹرل ریلوے کی لوکل سروس متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ممبئی سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی وارننگ دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پونے ضلع کے لوناوالا میں اس موسم میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 214 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ اس سیزن میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ لیکن اس سال اب تک گزشتہ سال کے مقابلے میں کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 17 جولائی تک 2515 ملی میٹر بارش ہوئی تھی لیکن اس سال صرف 1524 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
#WATCH | Waterlogging at wholesale market in Thane after heavy rain lashed the city on Tuesday pic.twitter.com/UTgP4MltGJ
— TOI Mumbai (@TOIMumbai) July 18, 2023