لکھنؤ: مین پوری کی ایک ریلی میں جمعرات کو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے تو چاچا شیوپال پر ترس آتا ہے ۔ وہ ایسے ہیں جیسے ستیہ نارائن کی کتھا میں ججمان جو ہوتاہے۔ وہ کتھا سنتا ہے اور باقی لوگوں کو کتھا کے بعد چورن دیاجاتاہے۔ وہ صرف چورن کھانے والے شخص رہ گئے ہیں۔
کبھی یہ ملائم سنگھ یادو کے اہم سپہ سالار ہوا کرتے تھے اور پوری ریاست کی ان کی طوطی بولتی تھی۔ آج ان کی کیا حالت ہوگئی ہے اگر کوئی پروگرام ہوتا ہے تو ان کی بیٹھنے کیلئے صوفہ نہیں ملتا ہے صرف ہتھا ملتا ہے۔
وہ چورن کھانے کے عادی ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے شیوپال یادو نے ایکس پر پوسٹ کیاہے کہ گیانی وزیر اعلیٰ مہودے بھگوان ستیہ نارائن کی کتھا کے بعد چورن نہیں پرساد تقسیم ہوتاہے۔
پوتر پرساد کو چورن کہنا کروڑوں عقیدت مندوں کی عقیدت کی توہین ہے۔ جہاں تک چورن کھانے والے شخص کا سوال ہے آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ بہتوں کا ہاضمہ درست کیا ہے۔ ریلی میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایس پی کو ایک بھی ایسا امیدوار نہیں ملا کہ جو سماج وادی کنبہ کے علاوہ انتخابی میدان میں اتارا جاتاہے۔
سماج وادی کنبہ کے سبھی امیدواروں کو بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہر پارلیمنٹی علاقہ کی سیٹ کی ان کے پاس تقسیم ہے۔ جس میں صاف صاف بتایا جا رہا ہے کہ ایک بھی سیٹ سماج وادی کنبہ کا رکن جیتنے نہیں جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے اکھلیش یادو کو لےکر کہا کہ ڈر کی وجہ سے وہ اعظم گڑھ سیٹ سے انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں دکھا سکے۔
ہارنے کی وجہ سے اپنے بھائی دھرمیندر یادو کو انتخابی میدان میں اتار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کا جو اتحاد ہواہے۔ اسے عام عوام کسی بھی شکل میں قبول کرنے کی حالت میں نہیں ہیں کیونکہ ایک مرتبہ یہ اتحاد پوری طرح سے فیل ہوچکاہے اور آگے بھی اس اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس رام اور کرشن کی مخالف ہے اور اکھلیش یاود نے انہیں اپنے گلے میں مالا کی طرح ڈال رکھا ہے۔ اسے بدقسمتی نہیں تو اور کیا کہیں گےاگر انڈیا اتحاد میں آیا تو ایس پی کانگریس کے غنڈہ عاپ کی جائیداد ہڑپ لیں گے۔ شیوپال نے چورن والے بیان کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پلٹ وار کیاہے۔