بہرائچ: یوپی کے سنبھل میں ہولی کے بعد منعقد ہونے والے نیزہ میلے پر انتظامیہ نے پابندی لگا دی ہے۔ اس کے بعد ضلع بہرائچ میں بھی سید سالار مسعود غازی کے مزار پر ہر سال لگنے والے میلے پر بھی پابندی کے بادل منڈرا رہے ہیں۔ انتظامی کمیٹی نے درگاہ پر ہونے والے میلے سے قبل نیلامی کا پروگرام اگلے احکامات تک روک دیا ہے۔









