کانپور دیہات : پارلیمانی جنرل الیکشن 2024 کے مدنظر چوتھے مرحلے مورخہ 13 مئی 2024 کو پارلیمانی حلقہ اکبرپور ضلع کانپور دیہات اور پارلیمانی حلقہ اٹاوہ و پارلیمانی حلقہ قنوج میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ضلع الیکشن افسر/ لائسنس اتھارٹی آلوک سنگھ، ضلع مجسٹریٹ ضلع کانپور دیہات نے عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفعہ 153 (جی) کی شق (ایک) میں درج قوانین کے مطابق عوامی امن قائم رکھنے، آزادانہ، غیر جانبدار، پرامن ووٹنگ کرائے جانے کے مقصد سے جوائنٹ ریاستی آبکاری قانون 1910 کی دفعہ 59 کے تحت فراہم طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ اکبرپور، سکندرا و رسول آباد الیکشن حلقہ اور اس سرحد سے 8 کلو میٹر کے دائرے میں واقع دیسی شراب/ غیر ملکی شراب/ بیئر/ ماڈل شاپ و بھانگ کی پھٹکر فروخت کی دکانوں اور تھوک لائسنس ہولڈروں کو مورخہ 11 مئی 2024 کی شام 6 بجے مورخہ 13 مئی کو ووٹنگ ختم ہونے تک مکمل طور سے دکانیں بند رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔