نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ میں ہونے والی شنوائی کی لائیو اسٹریمنگ پر شدت سے غو و خوض کیا جا رہا ہے چیف جسٹس این وی رمن نے جمعرات کو کہا کہ یہ عدالت عظمیٰ میں ہونے والی شنوائی کی لائیو اسٹریمنگ کی تجویز پر سنجیدگی سے غور و خوض کر رہے ہیں
حالانکہ انہوں نے یہ واضح کیا کہ اس ملک میں ٹھوس پہل کرنے قبل وہ عدالت کے تمام ججوں کی عام اتفاق چاہیں گے جسٹس رمن کووڈ وبا کے مد نظر میڈیا اہلکاروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کے موقع پر کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا اہلکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔
سی جے آئی نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں کچھ خامیاں آ سکتی ہیں لیکن اسے غیر ضروری طور پر طول نہیں دیا جانا چاہیے۔