لکھنؤ: اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے فیصلے کے بعد سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اب یوپی حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ ایس پی اور کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ ریزرویشن کے بغیر انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔ اس پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ حکومت ایک کمیشن بنائے گی اور دیگر پسماندہ طبقے کے شہریوں کو ٹرپل ٹیسٹ کی بنیاد پر ریزرویشن کی سہولت فراہم کرے گی









