مرکز کی مودی حکومت نے لاک ڈاؤن 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔مودی حکومت نے لاک ڈاؤن 5.0 کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن یکم جون سے 30 جون تک نافذ رہے گا اور اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے گائیڈ لائنس بھی جاری کر دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مرتبہ شرائط کے ساتھ مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہنے کی بات بھی گائیڈ لائن میں شامل ہے۔
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پہلے مرحلہ میں عوامی مقامات اور مذہبی عبادت والی جگہوں کو کھولنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے تحت ہوٹل، ریستوراں اور شاپنگ مال وغیرہ کو 8 جون 2020 سے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جلد جاری کرے گی۔ یہ باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ لاک ڈاؤن 5.0 کنٹنمنٹ زون میں سختی کے ساتھ نافذ رہے گا۔
From 01.06.2020
●Within Containment Zones, #Lockdown restrictions to continue till 30.06.2020
●#Unlock1 All activities to be relaxed in phased manner outside containment zones, as per @MoHFW_INDIA guidelines
●States may impose restrictions/prohibit activities as per assessment pic.twitter.com/LDbmvf6Gfa— Spokesperson, Ministry of Home Affairs (@PIBHomeAffairs) May 30, 2020