مئو: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحرانی کے حالات نے جہاں زندگی کے ہر شعبے پر اثر ڈالا ہے تو اس کا کافی اثر ریاست کے بنکر سماج پر بھی پڑا ہے۔
لاک ڈوان کی وجہ سے بند بازاروں،بجلی کی مہنگائی نے ان کی کمر توڑ دی ہے اب ان کے سامنے روزی روٹی کا بحران ہے۔
اترپردیش میں بنکروں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جنہوں نےاپنے گھروں میں دو دو چار چار پاور لوم لگارکھے ہیں اور یہی پاورلوم ان کے ذریعہ معاش کی واحد سبیل ہیں۔