نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سولہویں لوک سبھا کا آخری اجلاس بدھ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا۔
صدر کے خطاب کے ساتھ 31 دسمبرسے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں کل 10 سیشن ہوئے جن میں مالی سال 2019-20 کے پہلے چار ماہ کے لئے علی الحساب مطالبات ، فنانس بل 2019، چٹ فنڈ جیسی غیر منضبط جمع منصوبوں کو غیر قانونی ٹھہرانے والا بل اور جلياںوالا باغ یادگاری ٹرسٹ ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل منظور کردیا گیا ہے۔
گزشتہ چند اجلاس کی طرح یہ سیشن بھی کافی ہنگامہ خیز رہا۔