نئی دہلی، 22 مارچ : لوک سبھا میں پیر کو ایوان صدر اوم برلا کے کورونا سے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی گئی۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد پریذائڈنگ آفیسر راجیندر اگروال نے مسٹر برلا کے کوروناسے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔ انہوںنے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ہم سبھی عدا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت مند ہوں اور لوک سبھا کی قیادت کریں۔
ہنرمندی کے فروغ اور کاروبار کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر برلا کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
بی جے پی کے بھگونت خوبا نے کہا کہ وہ مسٹر برلا کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی ایوان کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر ارکان نے بھی مسٹر برلا کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔
واضحرہے کہ مسٹر برلا 19 مارچ کوکورونا پازیٹیو پائے گئے تھے اور وہ ایمس میں زیر علاج ہیں۔