لندن : ہندوستانی اوپنر لوکیش راہل پر ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ ہندوستان کی دوسری اننگز کے 34 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب راہل کو جیمز اینڈرسن نے وکٹ کے پیچھے آؤٹ کیا۔
راہل کا اسکور اس وقت 46 رنز تھا۔