متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین اپنے خلاف دہشت گردی کے جرم سے متعلق .ٹرائل کے پہلے روز کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین پر 22 اگست 2016 کو لندن سے کی گئی اپنی ایک تقریر کے ذریعے پاکستان میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔









