لندن: برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے ہیڈ کوارٹر کے باہر کئی مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں احتجاج کیا اور کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کے دفتر کے باہر بھی اس ہی طرح کے ایک مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بحران کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔









