مشہد کے کاروانِ انصار الحسین (ع) نے کربلاء کے لئے سالانہ مشی کے اپنے 24ویں دور کا آغاز حرم امام رضا ع کی زیارت سے کیا۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد سے کاروانِ انصار الحسین (ع) کے 24 ویں اربعین مارچ کا آغاز گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی اور حرم رضوی کی زیارت کے بعد ہوا۔
120 پیدل زائرین پر مشتمل یہ قافلہ تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی کے خطاب اور ملک کے معروف مداح میثم مطیعی کے ایمان افروز کلام کے ساتھ عازم سفر ہوا۔
اس کارواں کے ارکان میں 15 سے 87 سال کی عمر کے مختلف مرد شامل ہیں۔
زائرین مشہد سے کربلا تک 2600 کلومیٹر کا راستہ 72 دنوں میں طے کریں گے۔
کاروان خراسان رضوی، جنوبی، اصفہان، چہارمحل اور بختیاری اور خوزستان کے صوبوں سے گزرتے ہوئے بصرہ، ناصریہ، قادسیہ، دیوانیہ اور نجف کے صوبوں سے ہوتا ہوا کربلا پہنچے گا۔
توقع ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہلال احمر کے جہادی گروپ اس کارواں کو طبی خدمات فراہم کریں گے۔
اس کارواں کے سالار کے مطابق تمام سفری اخراجات اور سہولیات عوامی اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، اور زائرین راستے میں قائم عوامی موکبوں کی فلاحی اور ثقافتی خدمات سے مستفید ہوں گے۔
اس قافلے کے لیے راستے میں مختلف ثقافتی پروگرام تیار کیے گئے ہیں جن میں شہداء کی قبروں پر حاضری، نماز جمعہ اور اجتماعی دعاؤں میں شرکت شامل ہیں۔
کاروانِ انصار الحسین (ع) عالمی اربعین مارچ میں شرکت کے بعد صفر کے آخری عشرے میں مشہد لوٹے گا۔