ہردوئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے شاہاآباد کوتوالی علاقے میں پیر کو ایک عاشق جورے نے ٹرین کے سامنے خود کر خودکشی کرلیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کا تعلق برہمن برادری سے تھا اور لڑکی کا تعلق پسماندہ ذات سے تھا، جس کی وجہ سے گھر والے دونوں کے درمیان تعلقات پر راضی نہیں تھے۔
اس بات پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا، جب محبت کرنے والے جوڑے کو لگا کہ ان کا خاندان اور معاشرہ ان کے رشتے کو قبول نہیں کرے گا تو انہوں نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر زندگی کو خیرآباد کہہ دیا۔