لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہاسپٹل بلاک کی سبھی چار لفٹ دوشنبہ کو اچانک خراب ہوگئیں۔ لفٹ خراب ہونے سےمریضوں کو پانچ منزلہ عمارت میں منتقل کرنے میں کافی پریشانی ہوئی۔ خراب بندوبست کے سبب تیماردار اسٹریچر اور وہیل چیئر سے مریضوں کو وارڈ میں پہنچاتے نظر آئے۔









