ملک گیر سطح پر لاک ڈاون کے درمیان مئی مہینے کی پہلی تاریخ کو عام آدمی کے لئے بڑی خوش خبری آئی ہے۔ ملک کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں، ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی نے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔
اس کے مطابق، 14.2 کلو گرام والے غیر سبسڈی ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دہلی میں 162.5 فی سلینڈر سستی ہوئی ہے۔ اب نئی قیمتیں گھٹ کر 581.50 روپئے پر آ گئی ہیں۔ وہیں، 19 کلو گرام والے سلینڈر کی قیمت 256 روپئے کم ہو کر 1029.50 روپئے ہو گئے ہیں۔
آئی او سی کی ویب سائٹ پر دی گئی قیمت کے مطابق، اب دہلی میں 14.2 کلو گرام والے غیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت کم ہو کر 581 روپئے ہو گئی ہے جو اس سے پہلے 744 روپئے تھی۔
وہیں، کولکاتہ میں 584.50 روپئے، ممبئی میں 579.00 روپئے اور چنئی میں 569.50 روپئے پر آ گئی ہے جو اس سے سے پہلے بالترتیب 774.50 روپئے، 714.50 روپئے اور 761.50 روپئے ہوا کرتی تھی۔
انیس کلو گرام ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں بھی تخفیف کی گئی ہے جو پہلی مئی سے نافذ ہو گئی ہیں۔
دہلی میں انیس کلو گرام کا رسوئی سلینڈر 256 روپئے سستا ہوا ہے۔ اس سے پہلے اس کی قیمت 1285.50 روپئے تھی جو یکم مئی سے کم ہو کر اب 1029.50 روپئے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح کولکاتہ میں اس کی قیمت گھٹ کر 1086.00 روپئے، ممبئی میں 978.00 روپئے اور چنئی میں 1144.50 روپئے پر آ گئی ہے۔