لکھنؤ ؛ 25 محرم الحرام، امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے المناک موقع پر ادارہ مقصد حسینی، کشمیری محلہ، لکھنؤ کی جانب سے طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ طبی کیمپ صبح10/بجے لگایاگیاتھا۔جس میں محلہ اور آس پاس کے لوگوں کے لیے طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس میں لوگوں کو کورونا سے بچنے کی تدایبر بتائی گئیں اور انہیں ماسک و سینیٹائزر بھی تقسیم کیا گیا۔
مجلس علماء ہند کے سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کورونا سے بچنے کے لیے ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ مولانا کلب جواد نے لوگوں کو حکومتی گائڈ لائن اور مذہبی احکام کی پیروی کرنے کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، اس لیے احتیاط نہایت ضروری ہے۔
صدر ادارہ عالی جناب مولانا سیدر ضا حسین رضوی نے لوگوں کو کورونا کے تئیں ان کی ذمہ داریاں بتائیں اور کہا کہ ماسک اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔